کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دکانوں کو جرمانے لگا کر سِیل کیا جاتا ہے، آج ہم نے احتجاجاً اپنے کاروبار بند رکھے ہیں۔کراچی میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کی،اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالخالق نے کہا کہ مرغی کی قیمت مقرر کرنا کمشنر کا ہی کام ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق کمشنر مرغی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ جاری کریں، اپنا کیس عدالت لےجائیں گے، منگل کو دکانیں کھلیں گی۔















