لاہور(نیوزڈیسک)لاہور سے چھ روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کو قتل کر دیا گیا، رانا مظفرحسین کی لاش شرقپور نہر سے مل گئی،تفصیلات کے مطابق لاہور سے چھ روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کو قتل کر دیا گیا، رانا مظفرحسین کی لاش شرقپور نہر سے مل گئی،لاہور کے علاقے جوہر ٹاون سے 6 روز قبل نامعلوم افراد نے تاجر رانا مظفر حسین کو اغوا کرلیا تھا۔ادھرجوہر ٹاؤن کی جی ون مارکیٹ کے تاجروں نے رانا مظفرحسین کے قتل اور پولیس کیخلاف احتجاج کیا اور دکانیں بند رکھیں، مظاہرین نے قتل کی واردات میں ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔















