اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12کروڑ85لاکھ 85ہزار 760ہو گئی ، مرد ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 92لاکھ 63ہزار 704،،خواتین ووٹرز کی تعداد 5کروڑ 93لاکھ 22ہزار 56ہے،رجسٹرڈ ووٹرز میں 53.87 فیصد مرد اور 46.13فیصد خواتین ووٹرز ہیں۔















