اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان کابل جائیں گے

ا سلام آبا د (اے بی این نیوز    )افغان حکومت کی دعوت پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کابل جائیں گے،جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر آنے والے دنوں میں کابل کے دورے پر جائیں گے افغانستان دورے کی دعوت کا پیغام باضابطہ طور پر پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد خان شکیب نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں پہنچایا۔ زرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی ۔ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے متعلق مولانا کے دورے کا ایجنڈا ہونگے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ ٹی ٹی پی کے مسئلے پر بات چیت کیلئے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے کیلئے ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں