کراچی (اے بی این نیوز) ایم کیو ایم کے راہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری برابرہیں،قسم اٹھائیں جاگیردارانہ نظام کیخلاف لڑیں گے،عوام عہدکریں خاندانی جاگیردارانہ جمہوریت کاخاتمہ کریں گے،ہتھیارتھماکراس شہرمیں نفرت بانٹی گئی،آج کراچی کو متحد کر لو پاکستان متحد ہو جائیگا، پیپلزپارٹی کہتی ہےہم نوٹ کےذریعے الیکشن خریدیں گے،سہراب گوٹھ کوپارکرکے ہم نے نفرت کی بنیادپرقائم سرحدپارکردی،آپ نے اس شہرسے ایم کیوایم کوکامیابی دلانی ہے،پاکستان کےعوام باشعورہیں آپ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،آپ نے اگرپتنگ کوکامیاب کرایاتوپاکستان کامیاب ہوگا۔















