گجرات (اے بی این نیوز )مریم نواز کا گجرات میں آنا اچھا لگا، چودھری سالک حسین کہتے ہیں نوازشریف پر لاڈلے کا الزام لگانا بے سود ، پاکستان میں ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے ، پرانے فارمولوں پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو تبدیلی نہیں آئیگی،الیکشن تاخیر سے ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اب تو مجھےبھی لگ رہا ہے الیکشن مقرروقت پر ہوں گے، مسلم لیگ ق اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں اترے گی، گجرات اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع میں ق لیگ کے پاس مضبوط امیدوار ،پرویزالہیٰ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے پھر خود ہی چھوڑ کرچلے گئے،چکوال سے نہیں گجرات سے الیکشن لڑوں گا















