جیکب آباد(نیوزڈیسک)سندھ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ جیکب آباد میں سیمنٹ کے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق جیکب آباد میں اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی، 620 کلو گرام منشیات کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔















