مردان(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری آزادی داؤپر لگی ہوئی ہے، ہماری سیاست اور معیشت دباؤ میں ہے۔ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اس نے انسانیت کو شرمندہ دیا ہے، دنیا فلسطین کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، انسانی حقوق کے علمبردار فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں۔مردان میں تقریب سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ملک کیلیے قربانیاں دی لیکن ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے، پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا، بیوروکریسی نے کیا حصہ ڈالا۔انھوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کےمرتکب ہو رہے ہیں، ہم نے مدرسے میں جو سیکھا اس پر کھڑے رہیں گے، مدارس میں علوم کا تحفظ ہورہا ہے، مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔















