اہم خبریں

ہمارے دورحکومت کی کارکردگی کا اعتراف پوری دنیا نے کیاتھا،رانا ثنا ء اللہ

فیصل آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہاہے کہ 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ ن لیگ دونوں صوبائی اور قومی حلقے جیتے گی،ہمارے دور میں پوری دنیا نے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پا لیا ہے۔اتوارکوفیصل آباد میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ 2012 میں بڑے سرمایہ کار پاکستان آنے کےلیے تیار نہیں تھے، عوام نے 2013 میں ہم پر اعتماد کیا تو ہم نے اس ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی۔رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پاکستان میں 2012 میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ہو رہی تھی، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی۔

متعلقہ خبریں