اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں تمباکو کنٹرول کے لیے جرات مندانہ موقف اختیارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صحت تمباکو نوشی کے باعث ہونیوالے صحت کے نقصانات سے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، وزارت صحت تمام شہریوں خصوصاًبچوں، نوجوانوں اور خواتین کی صحت اوربہبودکو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،پاکستان تمباکو کنٹرول کے حوالے سے پرخلوص نیت کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا،ہیلتھ لیوی بل کو آرڈیننس میں تبدیل کرنے کیلئے پوری کوشش کرونگا، میں تمباکو،نیکوٹین یاایسی دیگرمصنوعات کے خلاف صحت کو لاحق خطرات کے خلاف چٹان کی طرح کھڑا رہونگا،تمباکو سے پاک بچوں کی مہم”کمپین فارٹوبیکوفری کڈز”(سی ٹی ایف کے) عوام کو تمباکو کے نقصانات اور ترکِ تمباکونوشی سے آگاہی کے لیے منظم مہم چلائے تاکہ ایسی منصوعات استعمال کرنے والے افرادکواس حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جاسکے جن میں کھلی سگریٹ کی فروخت پرپابندی ، سگریٹ کی ڈبیوں پرنمایاں تصویری وارننگ، شیشہ کی درآمد پر پابندی اور تمباکو مصنوعات کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر شامل ہے ،گزشتہ روز یہاں تمباکو سے پاک بچوں کی مہم”کمپین فارٹوبیکوفری کڈز(سی ٹی ایف کے) کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیاء اوروفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی انسدادتمباکو کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں ہیلتھ لیوی بل کے فوری نفاذ پربھی غورکیاگیا ،ملاقات میں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ پاکستان تمباکو کنٹرول کے حوالے سے پرخلوص نیت کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا،انہوں نے انسدادتمباکو کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا بھی اعادہ کیا،ڈاکٹر ندیم جان نے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صحت عامہ کے لیے وزارت صحت کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وزارت صحت تمام شہریوں خصوصاًبچوں، نوجوانوں اور خواتین کی صحت اوربہبودکو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،ہم اپنے شہریوں کی صحت کے تحفظ کو مدنظررکھتے ہوئے نیکوٹین مصنوعات سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی کیلئے نمایاں تصویر والے لاگوڈیزائن کرینگے اوراس حوالے سے مرتب کی گئی سخت پالیسزپرعمل درآمد کو یقینی بنائینگے تاکہ تمباکو مصنوعات کے نقصان سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کیاجاسکے،سی ٹی ایف کے کی قابل ستائش کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر صحت نے ہیلتھ لیوی بل پربھی مکمل تعاون کا یقین دلایااورکہاکہ وہ اس بل کو آرڈیننس میں تبدیل کرنے کیلئے میدان عمل میں آئینگے اور اس حوالے سے صحت کولاحق خطرات پر اپنی تشویش سے وزیر اعظم کوآگاہ کرونگا ،انہوں نے سی ٹی ایف کے پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں آئے روز نئی نئی نقصان دہ نکوٹین مصنوعات کے بارے میں بھی وزارت صحت کو آگاہ رکھے تاکہ ایسی مصنوعات کے انسدادکیلئے بروقت کارروائی کی جاسکے اورایسی مصنوعات کے پھیلائو کو روکا جاسکے،وزیر صحت نے تمباکو مصنوعات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میںسی ٹی ایف کے کے ساتھ تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ میں تمباکو،نیکوٹین یاایسی دیگرمصنوعات کے خلاف صحت کو لاحق خطرات کے خلاف چٹان کی طرح کھڑا ہوں،اس حوالے سے انہوں نے سی ٹی ایف کے پر بھی زور دیا کہ وہ انہیں ایسی تمام مصنوعات سے آگاہ رکھے جو صحت کیلئے نقصان کا باعث بن رہی ہیں تاکہ ہم سب ملکر اس لعنت کا جڑسے خاتمہ کرسکیں، ریجنل ڈائریکٹر سائوتھ ایشیاء سی ٹی ایف کے ڈاکٹر ماہین ملک نے کہاکہ ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو مصنوعات کے نقصانات سے بچانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپو رتعاون کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے پاکستان میں تمباکومصنوعات کے خلاف حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند اور تمباکو سے پاک پاکستان کیلئے تمباکو کنٹرول پالیسی پر مستقبل میں ملکرکام کرتے رہیں گے۔















