لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے مزار اقبال کے قریب شاعر مشرق سے منسوب تاریخی اشیاء کا میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اقبال فہمی کے فروغ کے لئے بادشاہی مسجد کے بیرونی احاطے میں علامہ اقبال سے منسوب میوزیم قائم کیا جائے گا، میوزیم میں شاعر مشرق سے منسوب اشیاء رکھی جائیں گی، مختلف مقامات پر موجودعلامہ اقبال کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء ایک ہی جگہ رکھی جائیں گی۔















