اہم خبریں

تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی،ہمایوں اختراستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

لاہور(نیوزڈیسک)استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ایک بات واضح کر دوں ہم اس وقت قربانی دینے کے موڈ میں نہیں۔کھلا ماحول ہے، الیکشن ہوں گے، عوام کی رائے سب کے سامنے آئے گی، قیاس آرائیاں ہیں کہ کس کی مقبولیت زیادہ اور کم ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولت میں کمی ہوئی۔ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمایوں اختر خان کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اصل ملک کی معیشت ہے، معیشت چلے گی تو بہتری آئے گی، 8 تاریخ کو الیکشن ضروری ہیں، ایک حکومت آ کر 5 سال تسلی سے بیٹھے۔اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کااعلان کیا۔

متعلقہ خبریں