اہم خبریں

سپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی کم وصولی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی کم وصولی ہو ئی،اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ ہونا درخواستوں کی کم وصولی کی وجہ بن گیا،وزارت مذہبی امور کا خارجہ کے بعد داخلہ امور کی وزارت سے رابطہ کر لیا،وزارت مذہبی امور کا وزارت خارجہ حکام کے نام خط،تحفظات سے اگاہ کردیا،وزارت مذہبی امور بنا یا جائے،عازمین حج کے لئے پاسپورٹ کا برقت حصول ممکن بنایا جائے،پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر بھی حج درخواستوں کی وصولی میں رکاوٹ بن رہی ہے،اندرون اور بیرون ملک حج کے خواہش مند عازمین کے لئے پاسپورٹ کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،متعلقہ حکام عازمین کو بروقت پاسپورٹ کا حصول یقینی بنائیں،پاسپورٹ کے حصول میں آسانی اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے مقدس مقصد کے لیے عظیم خدمت ہوگی،سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت اب تک 54 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اب تک 26 سو درخواستیں موصول ہوچکی ہیں،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے،سپانسرشپ اسکیم کے تحت ڈالر میں حج اخراجات جمع کرانے والے قرعہ اندازی سے مستثنٰی ہوں گے۔ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی عازم حج ہوں،حج درخواستوں کی وصولی میں 22 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں