اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے راہنما شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی حفاظت کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جمہوریت اور آئین کیخلاف سازش ناکام بنا دی، تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ، یہ واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔















