اہم خبریں

آئی ایم ایف کی شرط پر 137 ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نگرا ن حکو مت نے گھٹنے ٹیک دیئے،آئی ایم ایف کی شرط پر 137 ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ،ترقیاتی بجٹ میں بھی کمی پر غور ۔۔ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کافیصلہ مالیاتی خسارہ پوراکرنے کیلئے کیا گیا، وزارت تعلیم، صحت، فوڈ سکیورٹی و دیگر وزارتوں کےمنصوبوں میں کٹوتی ۔مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا آگاہ کر دیا گیا۔ پی ایس ڈی پی سےنکالے گئےمنصوبوں کوآئندہ مالی سال میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا،، 116 ارب کے منصوبوں کیلئے صوبے فنڈ کرنا چاہیں تو کریں۔وفاق کا موقف۔ پراجیکٹس کی کٹوتی ہونے پر ترقیاتی بجٹ کا حجم 834 ارب رہ جائے گا۔

متعلقہ خبریں