اہم خبریں

عدت نکاح کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی طلب

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )دوران عدت نکاح کیس میں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا،، اسلام آ با د کی مقا می عدالت کا تحر یر ی حکمنا مہ جا ری ، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی منظور کیاجاتاہے، حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بشریٰ بی بی بطور ضمانت پچاس ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں،، جیل سپریٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں، شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم ، کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں