اہم خبریں

اس مرتبہ جنوری میں گیس دستیاب ہوگی،وزیرتوانائی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر توانائی محمد علی نے یقین دہانی کرائی ہے اس مرتبہ جنوری میں گیس دستیاب ہوگی۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بجلی کی قیمت زیادہ ہے جسے کم کرنے کے لیے ٹیرف اسٹرکچر کا جائزہ لے رہے ہیں۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ جنوری 2024 میں صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر رہے گی کیونکہ جنوری کے لیے ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خرید لیا ہے۔وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس 8 سے 10 ایل این جی کارگو قطر سے طویل مدتی معاہدوں کے نیتجے میں آتے ہیں، جنوری میں گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر ریے گی۔

متعلقہ خبریں