اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چئیرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر الیکشن کمیشن کا ردعمل، انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات مسترد ،الیکشن کمیشن کے مطابق یہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل ، ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور انکی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو شیڈول کا اہم جز وہے، پی ٹی آئی نے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کیا اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کمیشن نے صورتحال پر غور کیا ، جلد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی بھی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا















