لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو یہ بات سمجھ میں آ گئی ہے کہ ان کی سیاسی بقا نواز شریف کا نام لینے میں ہے۔ الیکشن سے پہلے رونے دھونے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ محنت کریں، حسد نہیں، پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کسی طرح پورے کرنے پر توجہ دے۔جمعرات کو ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہیں یقین آ گیا ہے عوام نے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ 90ء کی دہائی کی سیاست سے باہر آجائیں، پاکستان اس قسم کی کھوکھلی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ الیکشن سے پہلے رونے دھونے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ محنت کریں، حسد نہیں، پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کسی طرح پورے کرنے پر توجہ دے۔















