اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سائفر کیس کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ان کیمرا ہوگی،فیملی ممبران کو دوران سماعت کمرہ عدالت میں رسائی دی جائے گی ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا، پراسیکیوشن نے سیکشن چودہ اے کے تحت ان کیمرہ سماعت کی درخواست کی تھی،گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے،کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی،میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان اور شاہ محمود کی فیملی نے کہا کہ بانی چیئرمین کو ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر لے جایاجارہاہے،سزا ئے موت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں عوام کو ہونے جارہی ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بانی چیئرمین کے بیٹے برطانیہ میں کیس کرینگے،ایک کیس ہم ڈونلڈ لو کے خلاف امریکہ میں کرنے جارہے ہیں















