اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین سے انحراف کیا، یہ فراڈ الیکشن ہوئے اور قوم سے جھوٹ بولا گیا۔انٹراپارٹی الیکشن شفاف نہ ہوئے تو قومی الیکشن بھی درست نہیں ہوں گے، آج انٹراپارٹی الیکشن کیس کی دوسری سماعت ہوئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ جمعہ جمعہ 8 دن نہیں ہوئے وہ لوگ مجھ بانی رہنما کو پارٹی سے نکال رہے ہیں، ہمارا قانونی حق ہے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔















