اہم خبریں

جموں وکشمیر پیش رفت کو تفصیلی دیکھ رہے ہیں،میتھیوملر

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملرنے کہا ہے کہ پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، امریکا علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ فیصلے پر جموں و کشمیر میں پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں،جموں و کشمیر میں سیاسی معاملات بحال کرنے کے بھارتی حکومت کے وعدے پورے کرنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنیکے انڈین حکومت کے فیصلہ درست قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں