نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہندوکش اورہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں:،ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی ایم ڈی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کا تحفظ خطرے سے دوچارہے۔ایم ڈی جی اے ڈی بی ووچونگ امز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوکش اورہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے اقدامات سے بھوٹان اور نیپال نئی اطلاعات تک رسائی حاصل کرسکیں گے، اس آگاہی سے یہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مؤثر سرمایہ کاری کرسکیں گے۔















