اہم خبریں

عالمی موسمیاتی ادارے نے 2023 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا

دبئی (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ یہ لگ بھگ طے ہے کہ 2023 تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ڈبلیو ایم او کی جانب سے دبئی میں کوپ 28 موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر جاری رپورٹ میں کہی گئی ،عالمی ادارے نے یہ انتباہ بھی کیا کہ مستقبل قریب میں سیلاب، جنگلات میں آتشزدگی، برف پگھلنے اور ہیٹ ویوز جیسے واقعات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پیرس معاہدے کے مقاصد کے حصول میں ناکامی کے حوالے سے ایک اور معاہدہ کرنا ضروری ہے، ورنہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات سے بچنا مشکل ہوگا۔

متعلقہ خبریں