غزہ(نیوزڈیسک)عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہا کئےگئے متعدد فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے 4 روز میں اسرائیل نے 150 فلسطینیوں کو رہا کیاگیا جبکہ 133 کوواپس گرفتار کرلیا۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جینن کے علاقے کو گھیر کر وہاں سرچ آپریشن کیا ، گھروں میں موجود افراد کو سرنڈر کرنے کا کہا۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے ہونے والی جنگ بندی میں 20 اسرائیلی رہا کیے جائیں گے جن میں روزانہ کی بنیاد پر 10 اسرائیلی رہا ہوں گے۔غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 10 اسرائیلوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیئے۔















