Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایلون مسک کااسرائیلی وزیراعظم کیساتھ مختلف علاقوں کا دورہ

تل ابیب(نیوزڈیسک)امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسرائیلی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کا اسرائیل کے ساتھ سیٹلائٹ انٹرنیٹ معاہدے پر اتفاق ہو گیا ، ایلون مسک غزہ میں اسرائیلی منظوری کے بغیر اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فعال نہ کرنے پر راضی ہو گئے۔