اہم خبریں

امریکہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3 فلسطینی طلباءشدیدزخمی

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ریاست ورمونٹ کے علاقے برلنگٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین فلسطینی طلباء شدید زخمیہوگئے۔طلبہ کی شناخت ہشام، کنعان عبدالحمید اور تحسین احمد کے ناموں سے ہوئی۔۔برلنگٹن پولیس نے ابھی تک واقعہ کی تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ پولیس اب تک ملزم کی شناخت نہیں کر پائی ۔فلسطینی وزارت خارجہ نے طلباء پر فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ خبریں