نیو یارک ( اے بی این نیوز )اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت،،مغربی میڈیابھی چیخ اٹھا، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 20 سالہ افغان جنگ سے زیادہ شہریوں کا قتل کیا،، اسرائیل نے 7 ہفتے کے فضائی حملوں میں عراق جنگ کے پہلے ایک سال سے دگنی تعداد میں شہریوں کا قتل کیا، غزہ میں 48 دن میں شہریوں کی ہلاکتیں یوکرین جنگ میں 2 سال کی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ،، جنگ کے پہلے دو ہفتوں میں اسرائیل کے غزہ پر برسائے گئے 90 فیصد بم ایک سے دو ہزار پونڈ وزنی تھے۔















