نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی پولیس نے محکمہ خارجہ کے سابق مشیر کو حلال فوڈ کے ٹھیلے پر نفرت انگیز مسلم مخالف گفتگو کرنےپر گرفتار کر لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوز ایجنسی کے مطابق نیویارک پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 64 سالہ سٹیورٹ سیلڈووٹز پر نفرت انگیز ی، خوفزدہ کرنے اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔















