اہم خبریں

انتخابات میں اسلام دشمن ڈچ لیڈر گیرٹ ولڈرز کامیاب

ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک)ہالینڈ کے عام انتخابات میں اسلام مخالف متعصب سیاست دان ملعون گیرٹ ولڈرز کی جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے عام انتخابات میں متنازع سیاستدان اور اسلام کے شدید ترین مخالف ملعون گیرٹ ولڈرز کی جماعت فریڈم پارٹی نے 150 میں سے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔پارلیمنٹ میں 25 سال بعد فریڈم پارٹی کی جیت نے ڈچ سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس سے پورے یورپ کو بھی جھٹکا لگے گا۔ گزشتہ انتخابات میں گیرٹ ولڈرز کی جماعت محض 17 نشستوں پر کامیاب ہوسکی تھی۔

متعلقہ خبریں