کراچی (اے بی این نیوز )لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی،جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیئے اگر پولیس اور انتظامیہ کے ہاتھ کچھ نہیں ہے تو ہم وزیراعظم کو بلا لیں گے،کراچی کے مسنگ پرسنز کے کیسز کو 10/10سال ہوگئے کوئی پیشرفت نہیں ہورہی،جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاس نتیجہ خیز نہیں ہوتے،سرکاری وکیل نے کہا جے آئی ٹی کے 21اجلاس ہوچکے،تاحال کوئی سراغ نہیں ملا،جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیئے شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ کوئی بھی قدم اٹھائیں گے،عدالت نے درخواست کی سماعت 15جنوری کیلیے ملتوی کردی















