اہم خبریں

انصاف لائرز فورم نے عدالتی نگرانی میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انصاف لائرز فورم نے عدالتی نگرانی میں الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ پی ٹی آئی کو 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا مقصد الیکشن کو ٹالنا ہے۔جمعرات کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم پر 8 فروری کو انتخابار کروانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے گا ورنہ نہیں چل سکتا۔

متعلقہ خبریں