غزہ (نیوزڈیسک)اسرائیلی حکومت کے مطابق حماس کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ابھی تک طے نہیں پاسکا، حماس انتظامیہ نے تاحال نہ ہی قیدیوں کی فہرستیں جاری کیں نہ ہی معاہدے پر دستخط کئے ۔ جبکہ دوسری جانب عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے 11 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ۔القدس بریگیڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ کے 5 علاقوں میں آنے والی اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔القدس بریگیڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الزیتون، تل الحوا، الشاطی، شیخ رضوان، جوہر الدیک میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔















