مونروویا (نیوزڈیسک)لائبیریا کے نومنتخب صدر جوزف بواکائی کے حامیوں پر ایک تیز رفتار کار چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لائبیریا کے نومنتخب صدر جوزف بواکائی کے حامیوں پر ایک تیز رفتار کار چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔















