اہم خبریں

غزہ جنگ،بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ

بیت لحم (نیوزڈیسک)بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں،کرسمس، روشنیوں اور روایتی سجاوٹ کے کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منایا جائے گا۔کرسمس پر اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ کے متاثرین کے لیے دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق بیت لحم میونسپلٹی نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے میں حضرت عیسٰیؑ کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔میونسپلٹی کے اعلان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ اور ان کے اعزاز میں تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں