اہم خبریں

عارضی جنگ بندی کا معاہدہ،،قیدیوں کا تبادلہ،امدادی ٹرکوں کی غزہ میں داخلے کی اجازت

غزہ(نیوزڈیسک)غزہ میں طویل ترین جنگ کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں معاہدے کی منظوری کے بعد حماس 50 یرغمالیوں کو رہا کرےگا جبکہ اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا جن میں بڑی تعداد خواتین اوربچوں کی ہے۔رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل مصر سے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت اور ایندھن کی فراہمی کی اجازت دے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ حماس کے 7 اکتوبر کو حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرنا ایک مشکل مگر درست فیصلہ ہے۔

متعلقہ خبریں