مانسہرہ (اے بی این نیوز) ناران میں جھیل ڈوڈی پت کی جانب ہائیکنگ کے لیے جانے والے مانسہرہ کے تین سیاح 24 گھنٹے سے زائد لاپتہ رہنے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران بحفاظت مل گئے۔
تفصیلات کے مطابق چار سیاح جھیل ڈوڈی پت کی جانب ہائیکنگ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک سیاح واپس آگیا، تاہم مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے تین سیاح راستہ بھٹکنے کے باعث لاپتہ ہوگئے۔
تینوں سیاحوں کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا، تاہم رات گئے تک ان کا سراغ نہ مل سکا۔ اندھیرے کے باعث آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا اور علی الصبح دوبارہ تلاش شروع کی گئی۔
چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تینوں سیاحوں صدام شاہ، عبید سعید اور جلال کو بحفاظت تلاش کرلیا۔
مزید پڑھیں:صارفین ہوشیار، آن لائن ڈیوائسز ہیک کرنے اور جاسوسی کا انکشاف سامنے آگیا















