کراچی ( اے بی این نیوز )ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ سہیل، مزمل قریشی اور سیف یار خان پیپلزپارٹی میں شامل،پیپلزپارٹی کے سعید غنی نے ایم کیو ایم کوسیاست کامردہ گھوڑاقرار دے دیا،کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا بدقسمتی سے ایم کیو ایم پی ایس پی کے نرغے میں ہے،مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کو ہائی جیک کررکھا ہے، ہمیں دھمکیاں دینے اور ڈرانے والے باز آجائیں، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی زبان کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،لوگوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم پریشان ہے ،گھروں کے باہر لوٹے لٹکائے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے ، سیاسی پارٹیوں کاانتخاب ہرشہری کابنیادی حق ہے















