لاہور( اے بی این نیوز )خاور مانیکا کے انٹرویو پر پرویز ا لہیٰ بھی پھٹ پڑے ، کہا خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہئے تھا،جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو اس وقت انٹرویو دینا چاہئے تھا۔ملک میں مہنگا ئی شریفو ں کی وجہ سے آ ئی،،، انتظامیہ کے ذریعے ووٹ مانگ جا رہے ہیں ،،الیکشن کمیشن نوٹس لے،، الیکشن کی تاریخ اب تبدیل نہیں ہوسکتی، شیڈول کے بعد انتخابی ماحول بنے گا، ، بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے،الیکشن فیئر اینڈ فری نہ ہوا تو مسائل پیدا ہو ں گے،،، اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی، پر ویز الہیٰ کی انسداد دہشتگر دی میں پیشی ،،۔۔چودھری پرویز الہی کو چالان کی نقول فراہم نہ کی جاسکیں۔ فیملی سے ہفتہ میں دومرتبہ ملاقات کی درخواست میں جیل حکام سے جواب طلب ، سماعت21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئ۔















