اہم خبریں

سپر یم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا ،کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کر رکھا ہے ۔کونسل نے گزشتہ روز جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں