اہم خبریں

حوثی گروپ کے ہاتھوں اغواء ہونیوالے اسرائیلی بحری جہاز کی ویڈیو جاری

یمن (نیوزڈیسک)یمنی حوثی گروپ نے اتوار کو بحیرہ احمر سے اسرائیلی بحری جہاز ’’ گلیکسی لیڈر‘‘ اغوا ء کرے ویڈیو جاری کردی۔حوثی گروپ نے اسرائیلی بحری جہاز پر قبضہ کا ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا بحری جہاز کو کنٹرول میں لینے کے آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا۔حوثی گروپ نےکا کہنا تھا کہبحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہاز کو قبضہ میںلیا گیا تھا۔ بحیرہ احمر میں تمام اسرائیلی بحری جہازوں کو ہدف بنایا جائے گا۔ بوریل نے حوثیوں کی کارروائی کی مذمت کی۔اسی تناظر میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے پیر کو کہا کہ انہوں نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرانڈبرگ کے ساتھ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کیّّخطرناک علاقائی جہت” پر تبادلہ خیال کیا ۔بوریل نے حوثیوں کی طرف سے کارگو جہاز پر قبضے کو بین الاقوامی سمندری حفاظت کیلئے خطرہ اور بحیرہ احمر میں نیویگیشن کیلئے براہ راست خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔واضح رہے سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اچانک اور حیران کن انداز میں اسرائیلی علاقوں پر حملہ کردیا۔ اس کے فوری بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کردی۔ غزہ میں رہائشی عمارتوں، سکولوں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں کو ملیامیٹ کرکے رکھ دیا۔

متعلقہ خبریں