نیو یارک ( اے بی این نیوز )اقوام متحدہ نے غزہ کے الشفاہسپتال کوڈیتھ زون قراردیدیا، عالمی ادارہ صحت کا انخلا پر زور،بیان میں کہا ٹیم کو داخلی راستے پر ایک اجتماعی قبر ملی ہے، 25 ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تقریباً 300 مریض ہسپتال کے اندر رہ گئے، مریضوں، عملے اور ان کے اہل خانہ کے ہسپتال سے انخلا کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، قریبی طبی مراکز پہلے ہی بہت زیادہ بھر چکے ہیں،، الشفا ہسپتال سے 31 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو نکالا گیا ۔















