کوا لا لمپور ( اے بی این نیوز )ملائیشین وزیراعظم امریکاکے دوہرے معیارپرپھٹ پڑے،بولے امریکہ نے ہم سے کہا تھا کہ یوکرین پر حملے کے لیے روس کی مذمت کریں۔ مگر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور معصوم بچوں کے قتل عام پر آپ خاموش ہیں،،، سان فرانسسکو میں کانفرنس سے خطاب کے دوران سامنے بیٹھے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یوکرین میں روسی حملوں کی تو مذمت کی جاتی ہےلیکن غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم لوگوں کے قتل عام پر بعض لوگ خاموش ہیں،،جسے منصفانہ طرز عمل قرار نہیں دیا جا سکتا ۔















