اہم خبریں

اٹلی کے سابق وزیراعظم کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

روم ( اے بی این نیوز   )غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو کوئی نہ روک سکا، اٹلی کے سابق وزیراعظم کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ ،ترکی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے سفارتی ذرائع کام نہ آئے تو اور بھی طریقے ہیں ،امریکی صدر بولے غزہ اور مغربی کنارے کو ایک کرکے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کردینا چاہئے ،،اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی یورپی یونین کے صدر پر پھٹ پڑیں، کہا یہ صرف انسانی بحران نہیں بلکہ نسل کشی ہے اور اس کو روکنے کے لیے یورپی یونین مدد کرے،،بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بھی خبردار کر دیا،،،،کہا افغانستان پر سوویت یونین کے حملے نے ہمیں القاعدہ دیا، اور عراق پر حملے نے ہمیں داعش دیا، غزہ کا بحران ہمارے لیے کیا لے کر آئے گا،، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات رکھنے والی مسلم ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم از کم محدود وقت کے لیے اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں۔

متعلقہ خبریں