تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کواسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنوبی بحیرہ احمر میں یمن کے قریب حوثیوں کی جانب سے ایک کارگو شپ (مال بردار بحری جہاز) کو ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر ایک بہت سنگین واقعہ ہے۔















