اہم خبریں

ٹیکس نہ دینے والوں کا گھیرا تنگ، بجلی و گیس کنکشنز منقطع ، موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف بی آر حکام نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کے بجلی اور گیس کنکشنز منقطع کرنے اورموبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حالیہ اجلاسوں میں ٹیکس فائلرز کی تعداد اور ریونیو میں اضافے پر زور دیا ، جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔’’نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں متعارف کرائے جانے والے سیکشن 114B کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے شہری کو نوٹس بھیجا جائے گا اور اگر پھر بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے گئے تو پھر ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے بجلی گیس کنکشنز کاٹے جائیں گے جبکہ موبائل سم بند کردی جائے گی‘‘۔ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے پورے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز قائم کر دیئے۔ نئے دفاتر جون 2024 تک پندرہ سے بیس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں