اہم خبریں

مودی کا اسرائیل کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کا اعلان

نئی دہلی (  اے بی این نیوز     )ایک جانب دنیا بھر کے عوام اور حکومتیں جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف،،، دوسری جانب مسلمانوں کی نسل کشی پہ مودی کا بھارت خوشیاں منانے میں مصروف، فلسطینوں کے قتل عام پر ہندوستان میں جشن کا سماں،،، مودی سرکار نے اسرائیل کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا، سابق بھارتی فوجی اہلکار میجر گورو آریہ نے اسرائیل اور فلسطین تنازعے کا واحد حل مسلمانوں کا مکمل خاتمہ قرار دیا ، مودی سرکار ہندوستان میں فلسطین کی حمایت کرنے والی تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو بند کرنے کے درپے ، ،،اترپردیش ، علی گڑھ یونیورسٹی اور مہاراشٹرا میں فلسطین کی حمایت کرنے پر کئی نوجوان گرفتار ،ہندوستان میں اسرائیلی ایمبیسی کے باہر سینکڑوں انتہا پسند ہندوؤں کا اسرائیل جا کر مسلمانوں کے خلاف جنگ لڑنے کا مطالبہ کیا،،متعصب ہندوؤں کے مطابق اسرائیل ہندوؤں کی پراکسی جنگ سے مسلمانوں کو ختم کر رہا ہے،،حالیہ جنگ میں امریکہ سے بھی پہلے مودی نے اسرائیل کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

متعلقہ خبریں