اہم خبریں

حکومت کا حج پیکج میں ایک لاکھ روپےکی کمی کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت کا حج پیکج میں ایک لاکھ روپےکی کمی کا اعلان ، حج پالیسی 2024 منظور ،وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کل پالیسی کابینہ سے منظور ہوئی ،کبھی ایسا نہیں ہوا آنے والا حج پچھلے سال کی نسبت سستا ہو، ،گزشتہ سال حج 11لاکھ 75ہزار کا تھا ،اس سال حج 10لاکھ 75ہزارروپے کاہوگا ، حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر،، ایپ بنادی جس سے عازمین کو بہت سہولت ہوگی ، تمام حجاج خواتین کو پاکستانی پرچم والی عبایا دینے کا اعلان ،سعودی عرب میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے لئے معاونین کا 50 فیصد کوٹہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں