اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ نگران حکومت بحرانوں میں گر چکی ہے ، پاکستان میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔وزیرتوانائی محمد علیکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں ٹیکس کا تناسب 10فیصد سے کم جو دنیا میں کم ترین تناسب ، چند سال قبل ہماری فی کس آمدنی بعض ہمسایہ ممالک سے زیادہ تھی۔ہم غیر دستاویزی معیشت، ہنڈی حوالہ اور بجلی و گیس چوری میں پھنس گئے ، پاکستان منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں پیچھے رہ گیا ۔محمد علی کا کہنا تھا کہ توانائی کسی بھی ملک کی لائف لائن ہے، پاکستان میں ایک بڑی آبادی کو توانائی تک رسائی نہیں، پاکستان میں اضافی بجلی موجود ہے تاہم پالیسی سازی میں پیچھے رہنے کے باعث ہم لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں۔















