اہم خبریں

سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے، نواز شریف

کوئٹہ ( اے بی این نیوز   )سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے، نواز شریف نے کہاسب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا، اس رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے، بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، ہم نے بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا،ہم نے منصوبے اس لیے شروع کیے تاکہ غربت اورپسماندگی کاخاتمہ ہوسکے،،شہبازشریف بولے نواز شریف نے ہر سیاسی جماعت کا مینڈیٹ ہمیشہ تسلیم کیاہے، بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہی ہے، سولہ ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ بلوچستان کے دورے کیے، مختصر ترین حکومت میں بھی بلوچستان کی ترقی،تعلیم ،نوجوانوں کے منصوبوں پر کام کیا ،قبل ازیں 30 کے قریب سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل ہو ئیں، جن میں جام کمال ، سردار عبدالرحمان کھیتران ،، عاصم کرد گیلو، خان محمد جمالی ، سمیت متعدداہم شخصیات ن لیگ کاحصہ،شمولیت کی تقریب منعقدہوئی،، تقریب میں میاں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز پرویز رشید و دیگر لیگی رہنماموجود،،،،، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی بھی نوازشریف سے ملاقات ،،،مسلم لیگ ن سے انتخابی اتحاد پر آمادگی کا اظہار ،،، ذرائع کے مطابق،،انتخابی اتحاد سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر ہو گا، انتخابی اتحاد میں بی اے پی، نیشنل پارٹی، جے یوآئی ف ، پشتونخوامیپ اور جمعیت اہل حدیث شامل ہونگی۔

متعلقہ خبریں